پاکستان
24 اگست ، 2012

عمان سے بے دخل کئے گئے500پاکستانی گھاس بند رپہنچ گئے

عمان سے بے دخل کئے گئے500پاکستانی گھاس بند رپہنچ گئے

کراچی… کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق عمان سے بے دخل کئے گئے500پاکستانی گھاس بندر پہنچ گئے ہیں جہاں ایف آئی اے اہلکار ان سے معلومات حاصل کر رہے ہیں اور کسٹم حکام مسافروں کی اسکروٹنی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 500پاکستانیوں کی عمان سے بے دخلی کی جیونیو زکی خبر پر حکومت نے نوٹس لیا اور وفاقی وزیر بابر غوری کا کہنا تھا کہ بے دخل پاکستانیوں کو کل گھاس بندر لایاجائے گا جہاں ایف آئی اے مکمل دیکھ بھال کرے گی، جبکہ انچارج ایف آئی اے گھاس بندر، رحمت ڈومکی کے مطابق پاکستانیوں کی امیگریشن کے انتظامات مکمل ہیں۔ واضح رہے کہ عمان سے 500سے زیادہ پاکستانی سمندری راستے سے بے دخل کیے گئے جو الباسط کشتی میں سوار ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی حالت غیر ہوگئی۔ مسافر اقبال شیخ نے بتایا کہ کئی مسافروں کی حالت خراب ہوچکی ہے اور کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا ،جبکہ دوائیں بھی میسر نہیں ۔

مزید خبریں :