24 اگست ، 2012
کراچی… عمان سے بے دخل ہوکر گھاس بندر پہنچنے والے پاکستانیوں کو گھرجانے کی اجازت مل گئی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ ایجنٹوں کو 30 سے 40 ہزار روپے دے کر عمان گئے تھے اور ایک مہینے تک مسقط پولیس کی تحویل میں رہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایجنٹوں کو پیسے دے کرغیرقانونی طریقے سے مسقط جانا چاہتے تھے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کی ہدایت پر عمان سے بے دخل کیے جانے والے 500 پاکستانیوں کو گھاس بندر پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی گئی ۔ عمان سے بے دخل کیے جانے والے 500 پاکستانی گھاس بندر پہنچنے جہاں ایف آئی اے اہلکار آنے والے ان سے معلومات حاصل کی اور ان کے کاغذات کی اسکرونٹی مکمل کی۔