کھیل
24 اگست ، 2012

انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان کوہراکر بنگلادیش کی ساتویں پوزیشن

انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان کوہراکر بنگلادیش کی ساتویں پوزیشن

ٹاؤنزویل، آسٹریلیا…انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں کپتان انعام الحق کی شاندار سنچری کے باعث بنگلا دیش نے پاکستان کوباآسانی 5وکٹوں سے ہراکر ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ساتویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کیلئے 236 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی طرف سے تسکین احمد نے 3 جبکہ شاہد الیاس اور دیوان صابر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلا دیش نے مطلوبہ ہدف 46.2 اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان انعام الحق نے112گیندوں پر8چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے 128 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔پاکستان کے تمام بالرز انعام الحق کے سامنے بے بس نظر آئے ۔ انعام الحق اور لیٹن داس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 179 رنز بناکر بنگلادیشی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔بنگلا دیشی کپتان کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :