پاکستان
24 اگست ، 2012

لوئردیر:چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں کا حملہ پسپا،5ہلاک

لوئردیر:چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں کا حملہ پسپا،5ہلاک

دیر…سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں پاک افغان سرحدی علاقے مسکینی درہ میں چیک پوسٹ پر افغان شدت پسندوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان سرحدی علاقے مسکینی درہ میں گزشتہ رات نو بجے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرسو سے زائد افغان شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جھڑپ میں پانچ شدت پسند ہلاک کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندو ں کا تعلق طالبا ن کے گروپ حفیظ کوچوان سے ہے۔جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق جھڑپ میں مال مویشی بھی ہلاک ہوئے اور علاقے میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :