24 اگست ، 2012
نیو کیمپ …بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو تین دو سے شکست دے کر اسپینش سپر کپ کے فرسٹ لیگ میں کامیابی حاصل کرلی۔نیو کیمپ میں کھیلے گئے میچ میں اسپین کی دو بہترین کلبز کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے میں آیا، 55ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کے گول نے ریال میڈرڈ کو برتری دلا دی جسے پیڈرو روڈریگرز نے جلد ہی برابر کردیا، میچ کے 70ویں منٹ میں لائنل میسسی نے پنلٹی پر بارسلونا کا دوسرا گول اسکور کیا، بارسلونا کی جانب سے تیسرا گول آٹھ منٹ بعد زاوی ہرنانڈز نے کیا، ریال کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے سے 5 منٹ پہلے اینجل ڈی ماریا کے گول کی بدولت میچ میں کم بیک تو کیا، لیکن بارسلونا نے میچ تین دو سے جیت کر کامیابی حاصل کی۔