ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا حرا مانی کی آواز میں

دبئی میں منعقد ہونے والے پاکستانی ایوارڈز شو میں ادارکارہ حرا مانی نے اسٹیج پر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل سانگ گایا جس پر سامعین نے انہیں خوب داد دی۔

ڈرامہ سیریل’دوبول‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرا مانی نے دبئی میں منعقدہ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ (پیسا) 2020 میں مشہور ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل سانگ گنگنایا۔

اداکارہ کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور ویڈیو میں انہیں اسٹیج پر گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے گانے کی یہ لائنز اپنی خوبصورت آواز میں گنگنائیں : ’کبھی کبھی یہ مجھے ہنسائے، کبھی یہ رلائے ، فقط میرے دل سے اتر جائے گا بچھڑنا مبارک بچھڑ جائے گا‘۔ جس سے سامعین بڑا محظوظ ہوئے اور انہوں نے بھر پور انداز میں تالیاں بجا کر اداکارہ کو داد دی۔

واضح رہے کہ ایوارڈ شو میں حرا مانی کو دوبول ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکارہ کا کردار نبھانے پر ’بیسٹ ایکٹریس‘ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔

حرا مانی نے بعد میں یہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی اور ساتھ ساتھ ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی فی الحال ڈرامہ سیریل ’غلطی‘ میں اپنے ساتھی اداکار عفان وحید کے ساتھ ادکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

مزید خبریں :