کاروبار
25 اگست ، 2012

چین سری لنکا کو 1.12ارب ڈالر کا قرضہ دے گا

چین سری لنکا کو 1.12ارب ڈالر کا قرضہ دے گا

کولمبو…سری لنکا چین سے ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کرے گا۔ ذرائع کے مطابق چین سری لنکا میں ریلوے نیٹ ورک اورنئی بندر گاہوں کی تعمیر کیلئے سری لنکا کو 1.12ارب ڈالر کا قرضہ دے گا۔ سری لنکا جس کی معیشت 59ارب ڈالر پر مشتمل ہے کا زیادہ تر انحصار چین سے حاصل کردہ نرم شرائط والے قرضوں پر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان نئی بندر گاہوں اور ریلوے نیٹ ورکس کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر مبنی معاہدہ گذشتہ ماہ طے پایا تھا۔ جس کے تحت سری لنکا کی حکومت کو 878.2ملین ڈالر چین کے ایگزیم بینک اور 237.35ملین ڈالر چینی حکومت کے لون فنڈ سے ملیں گے ۔ اس فنڈ سے ہمبا نٹوٹا میں بندرگاہ کے قیام کا دوسرا مرحلہ مکمل کئے جانے کے ساتھ جنوبی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ چین ان قرضوں پرسری لنکا سے 2فیصد شرح سود 20سالہ کی مدت کیلئے حاصل کرے گا۔ ہمبانٹوٹا پورٹ کا پہلا مرحلہ 400ملین ڈالر سے مکمل ہوا۔

مزید خبریں :