کاروبار
25 اگست ، 2012

امریکا کو جاپان سے گوشت کی برآمد بحال

 امریکا کو جاپان سے گوشت کی برآمد بحال

ٹوکیو…جاپان نے دو سال کی معطلی کے بعد امریکا کو گوشت کی برآمد بحال کر دی ہے ۔ جاپان نے دو سال قبل مویشیوں میں منہ کھر کی بیماری کی وباء پھیلنے کے بعد امریکا کو گوشت کی برآمد روک دی تھی تاہم جاپان کی وزارت زراعت کے مطابق انہوں نے واشنگٹن سے گرین لائٹ کی موصولی کے بعد وہاں کیلئے گوشت کی برآمد کی بحالی کیلئے منظوری دیدی ہے ۔ جاپان نے 2010ء میں امریکا کو 81ٹن بڑا گوشت برآمد کیا تھا جس کی مالیت 210ملین ین (2.7ملین ڈالر) ہے ۔

مزید خبریں :