انٹرٹینمنٹ
08 فروری ، 2012

نیویارک میں فلم” سیف ہاوٴس “کا رنگا رنگ ورلڈ پریمئیر

نیویارک میں فلم” سیف ہاوٴس “کا رنگا رنگ ورلڈ پریمئیر

نیویارک …نیویارک میں ہالی ووڈ کی نئی فلم سیف ہاوٴس کے رنگا رنگ ورلڈ پریمئیرمنعقد ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔ ڈینزیل واشنگٹن اور رائین رینلڈز کی اس نئی ایکشن تھرلر فلم” سیف ہاوس “کی کہانی ہے سابق سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے، جس کے گھر پر باغی دھاوا بول دیتے ہیں ، اورایجنٹ ایک اور نئے محفوظ مقام کی تلاش شروع کردیتاہے،سیف ہاوٴس کی تلاش میں سی آئی اے ایجنٹ کو کن مسائل کا سامنا کرناپڑتاہے ،یہ دس فروری کو فلم کی ریلیز پر پتہ چلے گا۔جنوبی افریقہ میں پانچ ماہ تک اس فلم کی شوٹ کی گئی ہے،تاکہ اس فلم کو حقیقت سے قریب تر بنایا جاسکے۔

مزید خبریں :