دنیا
25 اگست ، 2012

اسپین: بیروز گاروں کیلئے ماہانہ الاؤنس کی مدت میں توسیع

اسپین: بیروز گاروں کیلئے ماہانہ الاؤنس کی مدت میں توسیع

میڈرڈ…اسپین کی حکومت نے بیروز گار افراد کیلئے سرکاری ماہانہ الاؤنس کی ادائیگی کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ا سپین کی معیشت جو کہ قرضوں کے بوجھ کی وجہ کساد بازاری کا شکار ہے، بیروز گاروں کیلئے ماہانہ سرکاری فنڈز کی مدت 15اگست کو ختم ہوگئی ہے تاہم حکومت نے شدید مالی بحران کے باوجود ملک کے 24.63فیصد بیروز گاروں کیلئے آئندہ چھ ماہ تک کے لئے 500ڈالر فی کس ماہانہ الاؤنس جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ا سپین کے قوانین کے تحت ایسا بیروز گار جس کے ساتھ ایک ساتھی یا دو بچے ہوں اضافی 450یورو ماہانہ حاصل کر سکتا ہے جبکہ دادا دادی یا والدین کے ساتھ رہنے والا بیروزگار 481یورو ماہانہ سرکاری خرچ حاصل کر تا ہے ۔ا سپین میں 1.74ملین خاندان ایسے ہیں جن کا تمام تر انحصار سرکاری ماہانہ الاؤنس پر ہوتا ہے ان خاندانوں کا ایک بھی فرد ملازمت نہیں کرتا ۔

مزید خبریں :