21 فروری ، 2020
پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اپنی دھواں دھار بیٹنگ کے ذریعے توجہ حاصل کرنے والے اعظم خان کا کہنا ہے ڈگ آؤٹ میں ابو ہوں یا کوئی اور، مجھے تو گراؤنڈ میں خود کو ثابت کرنا ہے۔
پی ایس ایل کے ابتدائی میچ میں اعظم خان نے32 گیندوں پر جارحانہ 59 رنز اکی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اعظم خان سے شاداب خان کو چھکا لگانے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب شارٹ کھیلا تو ففٹی ففٹی تھا پتہ نہیں چھکا ہو گا یا آؤٹ ہو گا لیکن جس طرح آصف علی پیچھے جا رہے تھے تو مجھے لگا کہ یہ چھکا ہو سکتا ہے کیونکہ وہ باؤنڈری کے بالکل قریب تھے، جب انہوں نے جمپ لگائی تو مجھے یقین ہو گیا کہ یہ چھکا ہی ہو گا۔
معین خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اعظم خان نے کہا کہ ابو ڈگ آؤٹ میں ہوں یا کوئی بھی، مجھے گراؤنڈ میں بتانا ہے کہ میں کیا ہوں۔