08 فروری ، 2012
ڈھاکا…بنگلا دیش پریمئر لیگ کے پہلے سیزن کی افتتاحی تقریب کل ڈھاکا میں ہوگی۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز جمعے کوباریسال برنر ( Burners Barisal)اور سلہٹ رائلز( Royals Sylhet) کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان سمیت دنیائے کرکٹ کے بہترین ٹی ٹوئینٹی پلیئرز ایکشن میں دکھائی دیں گے ، پاکستان کے 17 کھلاڑیوں نے بھی مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس میں شاہد آفریدی، سعید اجمل ، شعیب ملک ، محمد سمیع اور کامران اکمل شامل ہیں۔ تاہم انگلینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت مشکوک ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب کل ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ہوگی جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دس فروری کو باریسال برنرز اور شیلے رائلزکے درمیان میچ سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے، جبکہ جمعے کو ہی دوسرا میچ شام ساڑھے پانچ بجے چٹاگانگ کنگز اور ڈورنٹو راج شاہی کے درمیان ہو گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر33میچز کھیلے جائیں گے ، تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔