26 اگست ، 2012
لاہور…تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مخدوم جا وید ہاشمی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی بد نظمی کا شکار ہو گئی۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق مخدوم جا وید ہاشمی کے اعزاز میں عید ملن پارٹی میں جب لنچ بوکس کی تقسیم کا مرحلہ آیا تو کارکنان نے ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا اور چھینا جھپٹی شروع کر دی ،صورت حال کو دیکھتے ہو ئے منتظمین نے باقاعدہ اعلان کیا کہ کارکنان آرام اور تسلی سے بیٹھیں لنچ بوکس بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں اور تمام کارکنا ن تک پہنچائے جائیں گے لیکن اعلان بے سود رہا اور عید ملن پارٹی کے شرکاء وکارکنان چھینا جھپٹی میں مصروف رہے اور عید ملن بد نظمی پر اختتام پذیر ہوئی ۔