پاکستان
26 اگست ، 2012

صدر زرداری کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کا اجلاس

صدر زرداری کی زیر صدارت حکومتی اتحادیوں کا اجلاس

اسلام آباد…ایون صدر اسلام آباد میں صدر آصف زرداری کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس شروع ہو گیا ہے ،جس میں مشاورت جا ری ہے۔ذائع کے مطابق موجودہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ وہ خود عدالت میں پیش ہوں تاہم حتمی فیصلے کے لئے مشاورت کا عمل جا ری ہے۔حکومت کے دو اتحادیوں متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نے اداروں سے تصادم سے گریز کا مشوہ دیاہے۔ایوان صدر میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیر اعظم اور وزیر قانون کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ ،عوامی نیشنل پارٹی سمیت ق لیگ کے راہنما شریک ہیں ۔ اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے بھی صدر زرداری سے ملاقات کی اور کل سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے حوالے سے حکمت عملی طے کی۔

مزید خبریں :