پاکستان
27 اگست ، 2012

وزیراعظم کی پیشی:سپریم کورٹ میں خصوصی سیکورٹی انتظامات،داخلہ پاسز پر ہوگا

وزیراعظم کی پیشی:سپریم کورٹ میں خصوصی سیکورٹی انتظامات،داخلہ پاسز پر ہوگا

اسلام آباد…سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی کے حوالے سے وزیرداخلہ رحمان ملک کی صدارت میں اتوار کو رات گئے اہم اجلاس ہوا۔جس میں سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں داخلہ صرف خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا۔صبح ساڑھے سات بجے سے گیارہ بجے تک عام شہریوں کو ریڈ زون مین جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ بلڈنگ اور اسکے گردونواح میں رینجرز اور ایف سی کے اہلکار بھی تعینات ہونگے۔انھوں نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیراعظم کی پیشی پر سپریم کورٹ میں فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ دو ہیلی کاپٹر ریڈ زون اور سپریم کورٹ کی فضائی نگرانی بھی کرینگے۔

مزید خبریں :