پاکستان
27 اگست ، 2012

بولان میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد6ہو گئی

بولان میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد6ہو گئی

کوئٹہ… بولان کے علاقے بالاناڑی اورڈھاڈرمیں مسافر کوچوں پرفائرنگ سے زخمی ہونے والے مزید2افراد دم توڑگئے جس کے بعد فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد6ہو گئی ہے جبکہ 6زخمی زیر علاج ہیں۔ لیویز کے مطابق کوچ پرفائرنگ کا پہلا واقعہ ضلع بولان کے علاقے بالاناڑی میں پیش آیا جب نامعلوم افرادنے اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی کوچ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے بعد کوچ کے عقبی حصہ میں آگ بھی بھڑک اٹھی تاہم اس وقت تک دیگر مسافر اترچکے تھے مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل مسافروں نے سبی جیکب آباد شاہراہ بلاک کردی۔ دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے اندرون ملک جانے والی کوچ پر ڈھاڈر کے قریب فائرنگ کردی جس میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈھاڈر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بعد ازاں زخمیوں میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لا کر چلے بسے جس کے بعد ان واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہو گئی۔

مزید خبریں :