08 فروری ، 2012
دبئی …انگلش ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم شکست کے بعد ون ڈے میچز میں اچھی پرفارمنس دکھانے کے لئے پر عزم ہے اور اگر ضرورت بڑی تو وہ ٹیم میں کھلاڑی تبدیل کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں برتیں گے۔انگلینڈ کے کوچ اینڈی فلاور کاکہناہے کہ ان کی ٹیم کے بیٹسمین اسپین بالنگ کے آگے بے بس نظر آئے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ پیر سے شروع ہونے والی ون دے سیریز میں نئے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں اور آنے والی سیریز میں ٹیسٹ ٹیم میں جگہ حاصل کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر سینئر کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے تو انہیں ڈراپ کرتے ہوئے کسی طرح کی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔