27 اگست ، 2012
شارجہ… پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل منگل کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض مائیکل کلارک انجام دیں گے، پاکستان کی یہ ہوم سیریز سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے، پاکستان نے آخری بار 2002 میں آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی، 1975 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 86 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں کینگروز نے 52 اور گرین شرٹس نے 30 میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ ٹائی اور تین بے نتیجہ رہے، اس سے قبل اپریل 2009 میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی، یو اے ای میں اب تک مجموعی طور پر کھیلے گئے 8 ون ڈے میچوں میں پاکستان نے 5 اور آسٹریلیا نے 3 میچوں میں فتح حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 31 اگست کو ابو ظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3 ستمبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5 ستمبر، دوسرا 7ستمبر اور تیسرا 10ستمبر کو کھیلا جائے گا۔