28 اگست ، 2012
کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ شہر میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ بوندا باند ی کے بعد موسم کی شدت میں بھی کمی آئی ہے اورآسمان پر کالے بادل بھی چھائے ہوئے ہیں۔سڑک پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گرکر زخمی ہوگئے۔ بارش کے ہوتے ہی فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ملیرکینٹ، معمار سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق بوندا باندی کے باعث 89 فیڈر ٹرپ کرگئے جن میں 49بحال کر دیئے گئے جبکہ باقی 50فیڈروں کو بھی جلد بحال کردیا جائے گا۔