28 اگست ، 2012
کراچی… کراچی الیکٹر سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ٹرپ ہونے والے تمام 89 فیڈر بحال کر دیئے گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش کے ہوتے ہی فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ملیرکینٹ، معمار سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق اب ٹرپ ہونے والے تمام 89 فیڈر بحال کر کے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔