دنیا
29 اگست ، 2012

سمندری طوفان آئزک 24 گھنٹوں میں امریکی ساحلوں سے ٹکرائیگا

سمندری طوفان آئزک 24 گھنٹوں میں امریکی ساحلوں سے ٹکرائیگا

واشنگٹن … امریکا میں سمندری طوفان آئزک کی شدت میں تیز ی آگئی ہے،ملک کے شمال خلیجی ساحلوں سے ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ امریکی محکمہ طوفان کے مطابق ریاست نیو اورلینز کے ساحلوں سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آئزک طوفان ٹکراجائے گا۔ آئزک ابھی نیو اورلینز سے تقریباً 100 میل کے فاصلے پر ہے، طوفان ٹکرانے سے پہلے تیز ہوائیں اور پھر شدید بارشوں و سیلاب کا خدشہ ہے۔ آئزک کے ممکنہ روٹ پر آنے والی آئل ریفائنریوں کو بند کردیا گیا ہے اور عملے کو واپس بلوالیا گیا ہے۔ محکمہ طوفان کا کہنا ہے کہ ابھی طوفان کی وجہ سے 110کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور چند گھنٹوں میں طوفان کی شدت میں مزید تیزی آجائے گی۔ امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ طوفان آئزک کی وجہ سے شدید سیلاب متوقع ہے۔ صدر نے شہریوں کو کہا ہے کہ طوفان کے ممکنہ روٹ پر رہائشیوں کو انخلاء کی ہدایت ماننا ہی بہتر ہوگا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عوام آئزک طوفان کے خطرات کو سنجیدگی سے سمجھیں۔

مزید خبریں :