Time 11 اپریل ، 2020
پاکستان

کورونا سے بچاؤ: شہباز شریف نے 19 روزہ قرنطینہ مکمل کرلیا

فائل فوٹو

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے لندن سے واپسی کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احیتاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے 19 روزہ قرنطینہ مکمل کرلیا۔

شہباز شریف 22 مارچ کو لندن سے لاہور پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو رضاکارانہ طور پر اپنی رہائش گاہ قرنطینہ کرلیا تھا جہاں انہوں نے 19 روز گزارے۔

قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد شہباز شریف نے اپنے حلقے کے علاقے نتھا سنگھ قصبے کا دورہ کیا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔ 

شہباز شریف نے عوام سے مسائل دریافت کیے اور مقامی عہدے داروں کو مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اور کارکن اپنے اپنے علاقوں میں راشن اور اشیائے ضروریہ بغیر کسی نمود و نمائش کے تقسیم کریں اور کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔

اس کے علاوہ شہباز شریف ڈیفنس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی رہائش گاہ بھی گئے اور انہیں ضمانت ملنے پر مبارکباد دی۔

فوٹو: خواجہ سعد فیس بک 

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواجہ برادران قوم، جمہوریت اور مسلم لیگ ن کا فخر ہیں۔

مزید خبریں :