29 اگست ، 2012
ممبئی … رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ محبت بھری مزاحیہ فلم ”برفی“ ان کے کیریئر کے چیلنج انگ کرداروں میں سے ہے، فلم برفی میں رنبیرکپور، گونگے بہرے ، ہیرو بنے ہوئے ہیں، فلم 14 ستمبر کو برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔ اس کردار کو بخوبی نبھانے کیلئے مسٹر کپور نے خوب ریسرچ کی ہے اور سائن لینگویج (sign language) بھی سیکھی ہے۔ رنبیر کپور کہتے ہیں وہ کافی نروس اور پرجوش بھی محسوس کررہے تھے، کیونکہ فلم میں سین اور کردار تو ہیں، لیکن ڈائیلاگ نہیں جبکہ فلم میں رنبیر کی ہیروئن، جھلمل یعنی پریانکا چوپڑا آٹزم کی مریضہ ہیں۔ پریانکا کہتی ہیں کہ فلم کے ایموشنل سین یقینا سب کو محظوظ کریں گے۔ فلم کی کہانی 70 کی دہائی کی محبت ہے، جو ایک برفی کو لے کر 3 دوستوں کے گرد گھومتی ہے، فلم کی لمیٹڈ ریلیز 14 ستمبر کو برطانیہ میں ہوگی۔