انٹرٹینمنٹ
29 اگست ، 2012

پشتو گلوکارہ غزالہ جاوید کا قاتل سابق شوہر جہانگیر خان گرفتار

پشتو گلوکارہ غزالہ جاوید کا قاتل سابق شوہر جہانگیر خان گرفتار

پشاور … پشاورمیں قتل کی گئی پشتو کی معروف گلوکارہ غزالہ جاوید اور ان کے والد کے قتل میں ملوث نامزد ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ گلوکارہ غزالہ جاوید اور ان کے والد کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم جہانگیر خان کو نواحی علاقہ ہندکو دامان سے گرفتار کیاگیا ہے۔ غزالہ جاوید کو ان کے والد سمیت18 جون کی شب ڈبگری گارڈن میں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا۔ ایف آئی آر میں غزالہ کے سابق شوہر جہانگیر خان اور ان کے دیگر 2 ساتھیوں کو نامزد کیاگیا تھا۔ ایس پی سٹی آصف اقبال نے جیو نیوز کو بتایا کہ جہانگیر کو گرفتار کیا گیا ہے، دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں اور وہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

مزید خبریں :