پاکستان
Time 16 اپریل ، 2020

’اب پاکستان میں رنگ برنگے الیکٹرونکس سوئچز اور بورڈ فروخت نہیں ہو سکیں گے‘

 کابینہ کی منظوری کے بعد الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں رنگ برنگے سوئچز اور بورڈ فروخت نہیں ہو سکیں گے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دیدی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کا مطلب یہ ہو گا کہ پاکستان میں رنگ برنگے سوئچز اور بورڈز درآمد نہیں ہو سکیں گے، الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، اگر ہم نے دنیا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انڈسٹریز کا تعاون انتہائی اہم ہے اور وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن حماد اظہر نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

مزید خبریں :