دنیا
29 اگست ، 2012

غیرمسلح اسامہ حملے سے پہلے ہی زخمی ہوچکا تھا،کتا ب میں انکشاف

غیرمسلح اسامہ حملے سے پہلے ہی زخمی ہوچکا تھا،کتا ب میں انکشاف

واشنگٹن…ایبٹ آباد آپریشن میں حصہ لینے والے ایک کمانڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن غیر مسلح تھا اور کمانڈوز کے کمرے میں داخل ہونے سے پہلے ہی بری طرح زخمی ہوچکا تھا۔پینٹاگان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے آپریشن میں حصہ لینے والے کمانڈو کی کتاب کا جائزہ لے رہے ہیں۔نیوی کے کمانڈو نے یہ انکشاف اپنی کتاب نو ایزی ڈے میں کیا جو مارک اوون کے فرضی نام سے لکھی گئی ہے۔ مصنف کے مطابق جب کمانڈوز اسامہ کے کمپاوٴنڈ میں سیڑھیاں چڑھ رہے تھے تو ٹیم کے ایک رکن نے دیکھا کہ اوپر راہ داری میں کسی شخص نے سر نکال کر جھانکا۔ اِس کے ساتھ ہی فائر کی آوازیں آئیں۔ اْس وقت یہ نہیں کہا جاسکتا تھا کہ گولیاں اپنے ہدف کو لگیں یا نہیں لیکن وہ شخص واپس کمرے میں غائب ہوگیا۔ کمانڈوز کمرے میں داخل ہوئے تو اسامہ بن لادن زمین پر تڑپ رہا تھا اور اس کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔ مصنف کے مطابق اس نے اور ایک دوسرے کمانڈو نے اسامہ کے سینے پر کئی فائر کئے جس کے بعد وہ بے حس و حرکت ہوگیا۔ پینٹاگان کا کہنا ہے کہ نیوی کمانڈر کی کتاب کو امریکی محکمہ دفاع نے کلئیر نہیں کیا ہے اور کتاب کے مصنف پر مقدمہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :