پاکستان
30 اگست ، 2012

کوئٹہ:شادی کی خوشی میں فائرنگ،گولی لگنے سے لڑکاجاں بحق

کوئٹہ:شادی کی خوشی میں فائرنگ،گولی لگنے سے لڑکاجاں بحق

کوئٹہ. . . . .کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں شادی کی خوشی میں ہونے والی فائرنگ نے سات سالہ لڑکے کی جان لے لی۔ بڑا بھائی زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو سریاب کے علاقے سریاب مل میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران فائرنگ کی زد میں اکر دو بھائی محمد اسماعیل اور عبدالرسول زخمی ہوگئے۔انہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ سات سالہ محمد اسماعیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں :