پاکستان
30 اگست ، 2012

پاک امریکا قبائلی علاقوں میں مشترکا آپریشن کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے

پاک امریکا قبائلی علاقوں میں مشترکا آپریشن کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے

واشنگٹن…پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکی افواج قبائلی علاقوں میں مشترکا فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی ہیں ۔واشنگٹن میں امریکی صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جانب سے اپنی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کوآنے کی اجازت نہیں ہے،،دونوں ملکوں نے قبائیلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے مختلف آپشنز پر بات چیت کی ہیاور پاکستان نے امریکا کو یقین دہا نی کرائی ہے کہ دہشت گرد ریاست کے دشمن ہیں اور وہ پہلے ہی ان کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن چاہتا ہے اور خاص طور ان کے خلاف کارروائی چاہتا ہے جو وزیرستان میں چھپے ہوئے ہیں ،تاہم امریکا سے کہ دیا گیا ہے کہ پاکستان خود فیصلہ کرے گا یہ آپریشن کب اور کیسے کیا جائے۔

مزید خبریں :