پاکستان
30 اگست ، 2012

چیچہ وطنی :بیٹے کے ہاتھوں غیرت کے نام پر ماں اور4بہنیں قتل

چیچہ وطنی :بیٹے کے ہاتھوں غیرت کے نام پر ماں اور4بہنیں قتل

چیچہ وطنی … چیچہ وطنی میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر بیٹے نے ماں او ر چار بہنوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق غازی آباد کے گاوٴں 11/29 میں رات گئے بیٹے نے اپنی ماں اور 4بہنوں کو شک کی بنیاد پرپرقتل کردیا۔ ملزم نے پہلے اپنی ماں اور بہنوں کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کیا اور بعد میں تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا،ہلاک ہونے والی بہنوں کی عمریں 18سے 25سال کے درمیان تھیں۔پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :