پاکستان
30 اگست ، 2012

آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جلد حقیقت بن جائے گا،اماراتی سفیر

 آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جلد حقیقت بن جائے گا،اماراتی سفیر

اسلام آباد…پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جلد حقیقت بن جائے گا۔اسلام آباد میں سبکدوش ہونے والے فلسطینی ایلچی حاضم حسین ابوشنب کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے امارات کے سفیر عیسٰی عبد اللہ البشانومی نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور اس کا دارالحکومت القدس ہی عالمی امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسر عرفات کی شروع کی جانے والی جدو جہد رنگ لانے والی ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر چودھری احمد مختار نے فلسطینی عوام کی جدو جہد پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسطینی کاز کے لئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔تقریباً ساڑھے تین سال پاکستان میں تعینات رہنیوالے فلسطینی ایلچی حاضم حسین ابوشنب نے اس موقع پر کہا کہ وہ فلسطینی عوام کی جدو جہد میں شامل ہونے کے لئے وطن واپس جارہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے الوداعی ملاقات کی۔

مزید خبریں :