30 اگست ، 2012
اسلام آباد…ارسلان افتخار کیس کا فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے بتایا کہ ارسلان افتخار کیس کا فیصلہ 15 منٹ میں سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت کے بعد ارسلان افتخار کے وکیل سردار اسحاق اور ملک ریاض نے وکیل زاہد حسین بخاری کے دلائل مکمل ہونے پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ فریقین کے وکیل نے اس دوران ایک دوسرے پر خاصے سنگین الزامات عائد کئے تھے جبکہ ارسلان افتخار کے وکیل کی طرف سے نیب پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ نیب سے غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی توقع نہیں۔ ارسلان افتخار کے وکیل نے چیئرمین نیب پر بھی جانبداری کے الزامات عائد کئے تھے۔