پاکستان
30 اگست ، 2012

سپریم کورٹ کا ارسلان افتخار کیس نیب سے واپس لینے کا حکم

سپریم کورٹ کا ارسلان افتخار کیس نیب سے واپس لینے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نیب سے کیس واپس لینے اور نیا کمیشن بنا کر تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت کے بعد ارسلان افتخار کے وکیل سردار اسحاق اور ملک ریاض نے وکیل زاہد حسین بخاری کے دلائل مکمل ہونے پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ فریقین کے وکیل نے اس دوران ایک دوسرے پر خاصے سنگین الزامات عائد کئے تھے جبکہ ارسلان افتخار کے وکیل کی طرف سے نیب پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ نیب سے غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی توقع نہیں۔ ارسلان افتخار کے وکیل نے چیئرمین نیب پر بھی جانبداری کے الزامات عائد کئے تھے۔

مزید خبریں :