پاکستان
30 اگست ، 2012

پشاور: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور …پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے شہریوں کے روز مرہ کے معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔پشاور کے علاقے گلبہار، رشید آباد، بشیر آباد، اندرون شہر ، کینٹ ، کوہاٹ روڈ اور ورسک روڈ لوڈشیڈنگ سیزیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ جہاں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔ جبکہ نواحی علاقوں میں بجلی کی ترسیل چند گھنٹیہی بحال رہتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بندش سے ٹیوب ویل بیشتر اوقات بند رہتے ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :