30 اگست ، 2012
لاہور … نئے صوبوں کے قیام کیلئے بنائے گئے پارلیمانی کمیشن کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ خان نے موٴقف اختیار کیا کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے بنایا گیا پارلیمانی کمیشن الیکشن جیتنے کا حربہ ہے جو غیرآئینی اقدام ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام صرف آئین میں ترمیم سے ہی ہو سکتا ہے اور آئینی ترمیم کیلئے 2 تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، جو کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس نہیں جبکہ کمیشن کا قیام کے ساتھ مذاق ہے، عدالت اس کانوٹس لے۔