30 اگست ، 2012
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسکولوں اور کالجوں میں نابیناطلبہ کیلئے فیس معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے معذورافراد کیلئے سرکاری ملازمت میں 2 فیصد کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ماڈل ٹاوٴن کیمپ آفس میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ شہبازشریف سے مختلف اضلاع کے سائلین نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پولیس عوام کی خادم بن کرفرائض سرانجام دے، داد رسی کرنا پولیس کافرض ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کیسوں کی تفتیش کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور ملزموں کی گرفتاری کے انٹیلی جنس نیٹ ورک سے مدد لی جائے۔