کاروبار
30 اگست ، 2012

فیصل آباد ریجن میں سی این جی اسٹیشن 3 روز کیلئے بند

فیصل آباد ریجن میں سی این جی اسٹیشن 3 روز کیلئے بند

فیصل آباد … فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی اسٹیشن 3 روز کیلئے بند کر دئیے گئے۔ فیصل آباد ریجن کے اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں سی این جی اسٹیشن آج صبح 6 بجے بند کر دئیے گئے جو جمعرات، جمعہ اور ہفتے کو بند رہنے کے بعد اتوار کی صبح 6 بجے دوبارہ صارفین کیلئے کھولے جائیں گے۔ سی این جی کی ہفتہ وار 3روزہ بندش نہ صرف صارفین کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہے بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :