30 اگست ، 2012
اسلام آباد … وزارت خزانہ نے پاکستان ریلوے کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ رقم ماہانہ سبسڈی کی مد میں دی گئی ہے اور اس رقم سے پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی۔ رواں مالی سال کے پہلے 3 مہینوں میں ریلوے کو 7 ارب 80 کروڑ روپے دیئے جاچکے ہیں۔