کھیل
30 اگست ، 2012

اسپاٹ فکسنگ کیس: آصف کا عالمی ثالثی عدالت میں دائراپیل فالوکرنیکافیصلہ

اسپاٹ فکسنگ کیس: آصف کا عالمی ثالثی عدالت میں دائراپیل فالوکرنیکافیصلہ

لندن …پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمدآصف نے اپنی سزا کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں دائراپیل فالوکرنیکافیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ سیدھے ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والیمحمدآصف پرآئی سی سی نے7سال تک کرکٹ کھیلنے پرپابندی عائدکی ہے، ان پر دیگر دو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اگست 2010 میں دورہ انگلینڈ کے موقع پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام تھا اور کیس ثابت ہونے پر محمد آصف، محمد عامر اورسابق کپتان سلمان بٹ کو نہ صرف سزا دی گئی بلکہ ان پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی بھی لگی۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ انھوں نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں فروری2011میں اپیل دائرکی تھی،اب انکے وکیل روی گل کیس کوفالوکرینگے،امیدہے عالمی ثالثی عدالت سے کیس کی جلدتاریخ ملیگی۔

مزید خبریں :