مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا حکم

 چیئرمین نیب نے گذشتہ سال دسمبر میں مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیا تھا،فوٹو:فائل

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزار قائد کے ارد گرد چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مزار قائد کے ارد گرد چائنا کٹنگ کی تحقیقات نیب کراچی کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین  نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے غیرقانونی تعمیرات کے بارے میں اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین نیب نے گذشتہ سال دسمبر میں مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیا تھا۔

اس حوالے سے نیب کا کہنا تھا کہ مزار قائد کے سامنے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی ہے جس کی تحقیقات کا حکم ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی نجف مرزا کو دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :