کراچی میں مذہبی جماعت کے دفتر کی چھت دھماکے سے گر گئی

 ابتدائی طور پر پولیس کو دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے،  ایس ایس پی ایسٹ،فوٹو:جیو نیوز

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نشتر پارک کے قریب ایک مذہبی جماعت کے دفتر کی چھت دھماکے سے زمین بوس ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق دفتر بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ جعفریہ الائنس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ دستی بم حملے کی وجہ سے دفتر کی چھت منہدم ہوئی۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس( ایس ایس پی) ایسٹ تنویر عالم اوڈھو نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر پولیس کو دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ 

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ کسی نے دھماکے کی آواز بھی نہیں سنی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے واقعے کی رپورٹ جاری کی ہے کہ نشتر پارک کے اندر جعفریہ الائنس کے کنٹرول روم کی چھت پرانی اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری ہے ۔

جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کی وجہ کسی دھماکے کا نتیجہ نہیں۔

مزید خبریں :