عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور کورونا وائرس میں مبتلا

فائل فوٹو: غلام احمد بلور

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق غلام احمد بلور کے اہلخانہ نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ غلام احمد بلور نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہےکہ سیاستدانوں میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ پشتونخوا میپ کے رہنما ممبر قومی اسمبلی منیر اورکزئی بھی کورونا میں مبتلا ہوکر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :