بلوچستان کے علاقے پسنی میں شوال کا چاند نظر آگیا، سینیٹر کہدہ بابر کا دعویٰ

علاقے میں 30 سے زائد لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند دیکھا، چاند دیکھنے کے بعد امام مسجد نے کل عید کا اعلان کردیا ہے، سینیٹر کہدہ بابر— فوٹو : فائل

سینیٹر کہدہ بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔

 سینیٹر کہدہ بابر کا دعویٰ ہے کہ پسنی میں ان کے علاقے میں 30 سے زائد لوگوں نے اپنی آنکھوں سے چاند دیکھا، پسنی میں چاند دیکھنے کے بعد امام مسجد نے کل عید کا اعلان کردیا ہے۔

سینیٹر کہدہ بابر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مفتی منیب الرحمان سے رابطے کا کوئی ذریعہ نہیں کہ انہیں چاند کی شہادت کا بتائیں، ہم نے ڈپٹی کمشنر پسنی کو بھی چاند نظر آنے سے متعلق مطلع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں جاری ہے جس میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

مزید خبریں :