سینیٹر شہزاد وسیم سینیٹ میں قائد ایوان مقرر

فوٹو: شہزاد وسیم فیس بک اکاؤنٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا گیا۔

شہزاد وسیم کی بطور قائد ایوان سینیٹ میں تقرری کا نوٹیفیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شہزاد وسیم سے قبل  سینیٹر شبلی فرازسینیٹ میں قائد ایوان تھے جنہوں نے 28 اپریل  کو بطور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھایا۔


مزید خبریں :