لاہور میں نان بائی ایوسی ایشن کا روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

لاہور میں نان بائی ایوسی ایشن نے 10 جون سے روٹی 10 اور نان 15 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نان کی نئی قیمت 15 روپے جب کہ روٹی کی قیمت 10 روپےہوگی۔

 اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 10 جون سے ہو گا، قیمت بڑھانے کا فیصلہ آٹے اور  میدے کی قیمت میں اضافے پر کیاگیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  آٹے اور میدے کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں۔

مزید خبریں :