کھیل
09 فروری ، 2012

تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا زمبابوے کو 374 رنز کا ہدف

تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا زمبابوے کو 374 رنز کا ہدف

نیپئر…تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے 374 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے، کپتان مک کلم نے شاندار سنچری اسکور کی۔ نیپئر میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روز میچ میں کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نکول اور گپتل نے 153 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ مک کلم 119 ، گپتل 85 اور نکول 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر373 رنز بنائے، اس طرح زمبابوے کو میچ جیتنے کیلئے 374 رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کا یہ تیسرا بڑا سکور ہے۔زمبابوے کی طرف سے جارویس اور پرائر نے دو، دو جبکہ برائن ویٹوری، چگمبورا اور اوتسیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تین ون ڈے انٹرنیشنل میچزپر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :