کھیل
04 ستمبر ، 2012

شارجہ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

شارجہ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز  جیت لی

شارجہ…آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔ آسٹریلوی کپتان کی دعوت پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پرآسٹریلیا کو245رنز کا ہدف دیا۔پاکستانی اوپنرز نے 129رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس میں محمد حفیظ کے78اور ناصر جمشید کے48رنز شامل تھے تاہم بعد میں آنے والے بیٹسمینوں نے اچھے آغاز کا فائدہ نہیں اٹھایا اوربڑے مجموعے کو ترتیب دینے میں ناکام رہے۔جواب میں آسٹریلیا نے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرے کرتے ہوئے مقررہ ہدف 47ویں اوورز میں پورا کر کے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل ہسی نے 65 اور میسول نے ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔ڈی جے ہسی نے 43 ،کلارک نے32 اوروارنر نے21 رنز اسکو رکیے۔آسٹریلیا کی جانب سے مشل اسٹارک نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل جانسن نے2 اور کلارک نے ایک وکٹ حاصل کی ۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے3 ،عبد الرحمن اور جنید خان نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :