14 جنوری ، 2012
ملتان… ملتان،وہاڑی،خانیوال ،بہاول پور اور بہاول نگر ، رحیم یار خان ڈسٹرکٹ بارزایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے میں پولنگ جاری ہے۔ملتان ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخاب کے لئے 2660 ممبران حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ،16سیٹوں پر 36امیدوار مدمقابل ہیں۔صدارت کے لئے شیر زمان قریشی، حافظ اللہ دتہ میں نائب صدارت کے لئے ساجد محمود نیازی ،ساجد ایزدیاورشیخ خالداورجنرل سیکرٹری کے لئے6امیدواراونگ زیب عالمگیر،شاہ زیب افشار،نشید عارف گوندل،مہر افضل بٹ،محمد وسیم خان اورسید ذاکر حسین نقوی میں مقابلہ ہے۔ بہاول پور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں عہدہ صدارت کے لئے محمد نوید الرحمان اورمحمد طیب ضمیراورنائب صدر کیلئے4امیدواروں محمد زکا الحسن،سید ہاشم رضا،شفیق احمد ملک اور محمد دین انجم سمیجہ مدمقابل ہیں۔جنرل سیکٹریری کے لئے عامرچنڑ اور محمد ایاز کلیار آمنے سامنے ہیں۔الیکشن میں 1407ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔ ڈسٹرکٹ بار بہاول نگر کے سالانہ انتخابات کی پولنگ کے لئے 444وکلاء حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔صدارت کے عہدے کے لئے جاوید اختر وٹو اور چوہدری نور حسن ،نائب صدرت کیلئے ذولفقار احمد باجوہ اور سردار محمد اسلم اورجنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے رانا خرم جاوید اور مسعود عارف وٹوکے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ خانیوال ڈسٹرکٹ بار میں 28امیدواروں میں مقابلہ ہے۔صدارت کے لئے رانا جعفر اورعمر حیات نیازی،جنرل سیکٹریری کے لئے سید اسد مہدی اور راوٴ خالد محمودمدمقابل ہیں اور 548ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ وہاڑی اور مظفرگڑھ میں بھی بار ایسوسی ایشن کے لئے پولنگ جاری ہے۔