اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں 3 ماہ کے لیے توسیع کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روزگار اسکیم میں  3 ماہ کے لیے توسیع کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق  کورونا سے متاثرہ کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے مارچ میں شروع کی گئی روزگار اسکیم کو ستمبر 2020ء تک توسیع دے دی گئی ہے۔

اسٹیٹ  بینک کے مطابق  اپریل تاجون امدادی قرض حاصل کرنے والے ادارے جولائی تا ستمبر بھی اسی تناسب سے فنڈز حاصل کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روزگار اسکیم کےتحت 19 جون تک 10 لاکھ افراد کا روزگار بچایا گیا ہے اور  مارچ سے اس اسکیم کےتحت بینکوں نے 112.80 ارب روپے فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ میں  نئی اسکیم متعارف کراتے ہوئے کمپنیوں کو ملازمین کی تنخواہوں کے برابر رقم رعایتی شرح سود پر قرض دینےکا فیصلہ کیا تھا اور یہ فیصلہ کمپنیوں کی جانب سے لوگوں کو ملازمتوں سے برطرف نہ کرنے کی ترغیب کے لیے کیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :