04 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم نے اسکارٹ ڈیوٹی پر سیکیورٹی گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے اسکارٹ ڈیوٹی پر سیکیورٹی گاڑیوں اور گارڈز کے غیر ضروری اور غلط استعمال کا نوٹس لیاہے اور سیکیورٹی گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں سرکاری افسران استعمال کررہے ہیں جن کا استحقاق بھی نہیں۔