فیس بک کا امریکی صدارتی انتخاب سے قبل سیاسی اشتہارات کی بندش پر غور

فوٹو: بشکریہ دی ورج

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے امریکی صدارتی انتخاب سے قبل سیاسی اشتہارات کی بندش پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے فیس بک اشتہارات سے متعلق کہا تھا کہ فیس بک سیاسی اشتہارات چلانے سے پہلے اُن کی سچائی جانچ لیا کرے۔

تاہم اس پابندی پر غور کرنے کے حوالے سے فیس بک کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے بھی اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھی سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کی تھی جب کہ فیس بک نے پابندی لگانے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید خبریں :